اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،عثمان بزدار کے ہاتھوں سے پنجاب نکلتا جارہا ہے،ن لیگ کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،ویسے تو چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے لیکن لاہور کی گلی میں کھڑاپانی فیاض چوہان کی مدد کرسکتا ہے۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اپوزیشن کی اے پی سی سے لڑکھڑنے لگ گئی ہے۔

پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔چوہان صاحب اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فکر کریں جو اگلی دفعہ آپکی ٹکٹ لینے کے روادار نہیں،اور سر عام آپ کی عزت افزاء فرماتے ہیں۔عمران نیازی نے جہانگیرترین کے ناکام ہونے کے بعد زلفی بخاری کو پنجاب میں پارٹی کو بچانے کیلئے بھیجالیکن زلفی بخاری بھی جہانگیرترین کی طرح ناکام لوٹ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو دو سالوں میں ایک ٹکا بھی ترقیاتی فنڈز کیلئے نہیں مل سکا۔تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عثمان بزدار کو ہیلی کاپٹر میں سیر کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا تھا۔معیشت کی بات کرتے ان کو شرم نہیں آتی دو سالوں میں لاکھوں لوگوں سے روزگار اور روٹی تک چھین لی گئی ہے۔پاکستان کی کمزور ترین حکومت ہر موقعہ پر اتحادیوں سے بلیک میل ہورہی ہے۔اس حکومت کو کس طرح بنایا گیا یہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،ویسے تو چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے لیکن لاہور کی گلی میں کھڑاپانی فیاض چوہان کی مدد کرسکتا ہے۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اپوزیشن کی اے پی سی سے لڑکھڑنے لگ گئی ہے۔پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔چوہان صاحب اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فکر کریں جو اگلی دفعہ آپکی ٹکٹ لینے کے روادار نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…