اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کورونا کے حوالے سے جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ کرتے رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق ، پنجاب اور کے پی میں کورونا ٹیسٹنگ کو غیر فعال کیا گیا ہے ، عمران خان جھوٹ بولنے اور غلط بیانی کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، پلوشہ خان نے سوال کیا کہ عمران خان نیازی نے کورونا وبا پر قابو پالیا ہے تو پنجاب میں مارکیٹ
اور تفریحی مقامات کی کیوں بند کیا جا رہا ہے ،پلوشہ خان نے کہا کہ یہ کیسا دوغلا پن ہے کہ پنجاب میں تو لاک ڈاون ٹھیک ہے مگر سندھ میں غلط ہے ، سندھ میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی عوام کو لاک ڈائون کے خلاف اکسا رہے ہیں،پلوشہ خان نے کہا کہ کہا کہ عمران خان کورونا کے حوالے سے قوم کو گمراہ کرنے کا جرم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیاری کورونا کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔