اسلام آباد(آن لائن ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک 1 پر کام جاری ہے،کمپنی نے ملازمتوں کے لئے اشتہا ر دیدیا ،ملازمت کے خواہشمند درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر تھر بلاک بارے بیان اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور پلانٹ پر 15 فیصد تک کام ہوچکا ہے ۔ملازمت کے خواہشمند درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔