اسلام آباد(آن لائن ) تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال میں کچی آبادیاں بارش سے تباہ ہوکر رہ گئی ہیں،تیس سا ل سے اقتدار میں رہنے والوں نے کیا کیا ؟،اڑھائی سو چھوٹے اور اڑتیس بڑے نالے کیوں سارا سال صاف نہیں کئے گئے ،میئر کراچی کو فنڈز نہیں دیئے جارہے ،کراچی سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری بڑے بڑے بھاشن دینے کی بجائے کراچی کو پلان دیں،سالگرہ کا کیک کاٹا جارہا ہے مگر کراچی کو نہیں پوچھا جارہا ،پارلیمنٹ کے فلور اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ عالمگیر خان نے کہا کہ علی زیدی صفائی کے لئے گئے کچہرا پھینکنے کی جگہ نہیں دی گئی۔ نالوں کے اردگرد غیر قانونی آبادیاں کس نے بسائی ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری بڑے بڑے بھاشن دینے کی بجائے کراچی کو پلان دیں۔ انہوں نے کہا کہ اجرک ہماری عزت ہے یہ ماسک تقسیم کرکے اصل مسائل سے جان نہیں چھڑا سکتے ۔ وزیر بلدیات کو بلا کر پوچھ تو لیں گاڑیاں پانی میں کیسے تیر رہی ہیں۔ لوگوں کو بتادیں کشتیاں لے لیں۔ ڈھٹائی کی حد ہوگئی ہے سالگرہ کا کیک کاٹا جارہا ہے مگر کراچی کو نہیں پوچھا جارہا ۔پارلیمنٹ کے فلور اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔ اجرک کا فروغ ہمارے سر کا تاج ہے مگر ہم عوام کے مسائل حل کرکے عزت دینے کی بات کررہے ہیں ۔کچھ دکھلاوے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال میں کچی آبادیاں بارش سے تباہ ہوکر رہ گئی ہیں،تیس سا ل سے اقتدار میں رہنے والوں نے کیا کیا ؟،اڑھائی سو چھوٹے اور اڑتیس بڑے نالے کیوں سارا سال صاف نہیں کئے گئے