جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

کراچی ڈوبا ہوا ہے اور نیرو اپنی سالگرہ منا رہا ہے،بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت کی حکومت سندھ پر شدید تنقید ، وفاقی وزرا ء بھی برس پڑے

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بارش میں ڈوبتے کراچی کو دیکھ کر پی ٹی آئی قیادت نے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور وفاقی وزرا ء بھی برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور نیرو اپنی سالگرہ منا رہا ہے، پیپلز پارٹی تیسری بار اقتدار میں لانے والے ووٹرز سے انتقام لے رہی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 12 سال سے زائد عرصے سے اقتدار میں رہنے والی پیپلز پارٹی کراچی کے برساتی نالوں اور گٹر کی صفائی کا انتظام بھی نہیں کر سکی۔ بلاول پر تنقید کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سیاستدان

ہونے کا ڈھونگ رچانے والا ایک بگڑا لاڈلا ٹی وی پر بیٹھ کر ہر کسی کو ہر برائی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے، یہ مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو اپنے پیاروں کی لاشیں نکالتے دیکھ کر دل غمگین ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…