لاہور (آن لائن) آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے پنجاب پولیس کا موجودہ یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے یونیفارم کی تبدیلی کے فیصلے کی وجہ پنجاب پولیس کے موجودہ یونیفارم کے کپڑے کی کوالٹی بتائی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے متعلقہ شعبے میں یونیفارم تیار کرنے والی کمپنیوں سے کپڑے کے
نمونہ جات طلب کرلئے ہیں نئے یونیفارم کا رنگ موجودہ یونیفارم جیسا ہی ہوگا تاہم نئے یونیفارم میں استعمال ہونے والے کپڑے کی خوبی یہ ہوگی کہ وہ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈک فراہم کرے گا۔ کپڑے کا نام رپس ٹاپ فیبرک بتایا گیا ہے واضح رہے کہ پنجاب پولیس کا یونیفارم ملیشیاء کی قمیض اور خاکی پینٹ 2017ء میں تبدیل کیاگیا تھا۔