جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

صنعتیں بند، 31 فیصد پاکستانی بے روزگار، اتحادی جلد حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانے والے ہیں،حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا دعویٰ

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ اتحادی جلد حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانے والے ہیں،تبدیلی سرکار نے ملک بھر میںمعاشی بحران کو جنم دے کر عوام کے چولہے ٹھنڈے کردئیے ہیں، معاشی بد حالی کی وجہ سے31فیصد پاکستانی روزگار سے محروم ہوگئے ہیں،صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ معاشی بد حالی کے ختم ہونے کے دور دور امکانات نہیں ہیں اور ہر طرف بے یقینی کی صورت حال ہے ، عوام کے لئے دو وقت

کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے ، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کسی حکومت رہنما کے پاس لائحہ عمل موجود نہیں ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ہی وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کردیا ہے، ان حالات میں یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کا تعلق سیاسی استحکام سے ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں سیاسی استحکام نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ، حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ چکی ہے ،ہر طرف افراتفری کی صورت حال ہے ، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…