اسلام آباد(آن لائن )احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت مضاربہ سکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قیداور 17 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم ثاقب کو بری اور اشتہاری ملزم عتیق الرحمن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم گلوبل کنسرم نامی کمپنی
کے مطیع الرحمن کو اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک پر عدالت حاضر کیاگیا جبکہ ملزم ثاقب عدالت پیش ہوا، عدالت نے ملزم مطیع الرحمن کو12 سال قید17کروڑ15 لاکھ 17لاکھ 2 سو 60 روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ شریک ملزم ثاقب پر جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا، عدالت نے ریفرنس کے تیسرے ملزم اشتہاری عتیق الرحمن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔