جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس، سول ایوی ایشن نے نئی سفری پالیسی جاری کر دی

datetime 27  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے نئی سفری پالیسی جاری کر دی۔سی اے اے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سی اے اے کی نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جبکہ جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر

بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دوران پرواز سیٹ بدلنے پر پابندی اور تمام مسافروں کا ماسک پہننا لازم ہوگا، ساتھ ہی ہر مسافر کا ڈیڑھ گھنٹے بعد درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مسافروں کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہیلتھ حکام کی مرضی سے مشروط ہے جب کہ کورونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کے لیے مسافر خود اخراجات برداشت کریں گے۔اعلامیے میں جہاز کے کپتان کی کورونا حفاظتی انتظامات پر تسلی اور ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ائیر لائن اور سی اے اے حکام کے دستخط لازم قرار دیے گئے ہیں۔سی اے اے نے جہاز کے عملے کے لیے دوران پرواز حفاظتی سوٹ سمیت تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس کے علاوہ ڈھائی گھنٹے سے کم دورانیہ کی پروازوں کے مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے نئی سفری پالیسی جاری کر دی۔سی اے اے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سی اے اے کی نئی سفری پالیسی کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جبکہ جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…