منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

”نکے“ کو بچانے کے لیے جو جال ”ابے“ نے بچھایا ہے اس میں اپوزیشن کے بعض رہنما بھی جکڑے جاچکے،حافظ حسین احمد نے عمران خان کو غیر ملکی یاروں کو واپس بھجوانے کا مشورہ دیدیا

datetime 27  جولائی  2020 |

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرح وفاق نے بھی ضیاء الرحمن کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، وفاق کے یوٹرن نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخواہ اور وفاق میں عمران نیازی کی کوئی رٹ موجود نہیں، ”نکا“ اب ”ابے“ کے لیے ”بے تکا“ ہوچکا ہے، عمران نیازی اب اپنے غیر ملکی یاروں معاونین خصوصی کو بھی واپسی کی راہ دکھا دیں،

شہباز شریف کی اگر صحت ٹھیک نہیں تو مسلم لیگ ن اپنے اندر سے نیا اپوزیشن لیڈر سامنے لائے۔ پیر کے روز جامع مطلع العلوم میں نجی چینل اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دوست مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کے ایک انتظامی معاملے پر آسمان سر پر اٹھانے کے بجائے خیبر پختونخواہ اور وفاق میں موجود ان عناصر کو کہ جنہوں نے ضیاء الرحمن کے حوالے سے فیصلے کئے تھے تلاش کریں،جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ آج وفاق نے بھی یوٹرن لے کر اپنے فیصلے کو واپس لیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اور وفاق میں عمران خان نیازی کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے اور یہ اپوزیشن کے اس موقف کی تائید ہے کہ نکا اب ”بے تکا“ بھی ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہے کہ وزیر اعظم اپنے غیر ملکی معاونین خصوصی زلفی بخاری، معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، شہزاد قاسم، تانیہ ایس ایدروس، ندیم افضل گوندل سمیت دیگر غیر ملکی یاروں کو بھی واپسی کی راہ دکھا دیں،حافظ حسین احمد نے کہا کہ ”نکے“ کو بچانے کے لیے جو جال ”ابے“ نے بچھایا ہے اس میں اپوزیشن کے بعض رہنما بھی جکڑے جاچکے ہیں اللہ تعالیٰ شہباز شریف کومیاں نواز شریف کی طرح صحتیاب کرے اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) اپنے اندر سے ایک نیا اپوزیشن لیڈر سامنے لائے اگر یہ بھی نہیں کیا جائے گا تو اگلے آپشن کے لیے مسلم لیگ (ن)کے علاوہ دیگراپوزیشن جماعتیں از خود فیصلے میں حق بجانب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…