پشاور(این این آئی)ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد میں غلط ٹیکے لگانے سے دس افراد کی بینائی چلی گئی غفلت کے مرتکب ڈاکٹرزکیخلاف کارروائی کی جائے،اس با ت کا انکشاف مانسہرہ سے اے این پی کے رکن اسمبلی لائق محمدخان نے پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر تقریرکرتے ہوئے کیاسپیکر مشتاق غنی نے کہاکہ ڈاکٹر سے اس طرح کی غفلت ہوتی ہے تو یہ قتل کے مترادف ہے صوبائی وزیر ہشتام انعام اللہ نے
کہاکہ محکمہ صحت تین دن کے اندر اس کی تحقیقات کرے اگر ڈاکٹر ملوث ہو یا فارموسٹیکل کمپنی ملوث پایا گیا تو ان کو سز ادیں سپیکر نے ایوان میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کی عدم موجودگی پربرہمی کااظہار کیااورکہاکہ چیف سیکرٹری ہر محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹر کی موجودگی یقینی بنائے بصورت چیف سیکرٹری کو اسمبلی میں حاضر ہونا پڑے گا اسکے علاوہ سیکرٹری صحت تین دن کے اندر اسمبلی میں رپورٹ جمع کرے۔