لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ملاقات۔زلفی بخاری نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ تحفظ بنیاد اسلام بل2020پر تحفظ کا اظہار کر دیا۔گور نر چوہدری محمدسرورکی سپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر سے بھی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق سو موار کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری
کے در میان ہونیوالی ملاقات میں سیاسی،حکومتی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر ایشوز پربات چیت کی گئی جبکہ گور نر چوہدری محمدسرور اور زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پر حل کر نے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے دوارن معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بل پر دوبارہ غورکیا جائے بل کے معاملے پرکسی قسم کی جلد بازی نہیں ہونی چاہیے بہت سے لوگوں کے اس بل کے حوالے سے تحفظات ہیں جن کو دور کیا جانا ضروری ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس بل کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ کر نے سے پہلے تمام مکتبہ فکر کے علما اکرام کو آن بورڈلے گی جبکہ دوسری طرف گور نر پنجاب چوہدری محمدسروراور سپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کورونا ریلیف کے لیے کیے جانیوالے حکومتِ پنجاب کے اقدامات کے بارے میں سپیکر کو بتایا۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے 13لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیساتھ ساتھ پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے 550کروڑ روپے سے زائد کے ریلیف اقدامات کیے ہیں اور پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں اور عملے کو بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان دیا ہے۔