پشاور(آن لائن)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال کی صدارت میں ا یسوسی ایشن کے آفس پشاور صدر میں منعقد ہوا۔ہنگامی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ کے علاوہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژنوں سے ملز مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہنگامی جنرل باڈی اجلاس میں کوہاٹ‘ کرک‘
جنوبی وزیرستان بنوں‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ چارسدہ‘ مردان‘ صوابی‘ ملاکنڈ‘ ہزارہ‘ مانسہرہ‘ ہری پور‘ ایبٹ آباد کے فلور ملز مالکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ اور چیئرمین محمد اقبال نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی فلور ملوں کو فوری طور پر صوبہ پنجاب کے گندم کے ریٹ اور ریشو کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم کوٹہ دیا جائے تاکہ خیبر پختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری بند ہونے سے بچ سکے۔ فلور ملز کے ہنگامی جنرل باڈی اجلاس میں مشترکہ قرار داد کے ذریعے اعلامیہ جاری کیاگیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر پنجاب کی طرز پر خیبر پختونخوا کی فلور ملوں کو گندم کوٹہ ریٹ اور ریشو کے مطابق نہ دیاگیا تو خیبر پختونخوا کی تمام فلور ملیں بند کردی جائیں گی جس سے صوبہ خیبر پختونخوا میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہوجائے گا۔ اجلاس سے خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژنوں سے آنے والے فلور ملز مالکان نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال کی صدارت میں ا یسوسی ایشن کے آفس پشاور صدر میں منعقد ہوا۔ہنگامی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ کے علاوہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژنوں سے ملز مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔