پشاور (آن لائن) 14اگست سے بی آر ٹی کے ممکنہ منصوبے کے افتتاح کے پیش نظر غیر قانونی ڈیڑھ لاکھ سے زائد رکشوں کے 27کلو میٹر کے روٹس پر چلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی آر ٹی میں بھرتی کے لئے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے ہیں انٹرویوز گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں ہو ئے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح ممکنہ طور پر 14اگست کو کیا جارہا ہے جس کے لئے انتظامات مزید تیز کئے گئے ہیں۔
صوبائی دارلحکومت پشاور میں 1لاکھ 80ہزار سے زائد رکشوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدغیر قانونی ہے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع کے رکشے بھی پشاور میں چل رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ستائیس کلو میٹر بی آر ٹی منصوبے کے روٹس پر رکشوں کے داخلے پرپابندی عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن یکم اگست سے شروع کیا جارہاہے۔ صرف 24ہزار رکشوں کو جو کہ قانونی ہے کی روٹ پرمٹ تجدید کی جائیگی ایک ہی پلیٹ نمبر پر مختلف علاقوں میں چار سے زائد رکشے بیک وقت چل رہے ہوتے ہیں صوبائی حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کے پیش نظر روٹ پرمٹ کی تجدید پر پابندی بھی عائد کی ہے بی آر ٹی منصوبے کے پیش نظر غیر قانونی رکشوں کے خلاف آپریشن کے لئے پہلے اس ضمن میں انہیں نوٹس جاری کردیا جائے گا۔ 14اگست سے بی آر ٹی کے ممکنہ منصوبے کے افتتاح کے پیش نظر غیر قانونی ڈیڑھ لاکھ سے زائد رکشوں کے 27کلو میٹر کے روٹس پر چلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی آر ٹی میں بھرتی کے لئے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے ہیں انٹرویوز گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں ہو ئے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح ممکنہ طور پر 14اگست کو کیا جارہا ہے جس کے لئے انتظامات مزید تیز کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں 1لاکھ 80ہزار سے زائد رکشوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدغیر قانونی ہے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہے۔