لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ چوہدری کر پشن کے الزام پر بلیک میل نہیں ہونگے،نیب چوہدری برادران پر اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت اپنے پا س ثبو تو ں کا اہتمام ضرور کرے،سیا ستدانوں پر منی لا نڈنگ اور کر پشن کے الزاما ت لگا کر انہیں بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند ہو ناچاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کئی مر تبہ چوہدری برادران واضح کر چکے ہیں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی
قرضہ معاف نہیں کروایا، نیب حکام ادارے کو متنازعہ بنانے کی بجائے میر ٹ اور شفا ف احتسا بی نظام کو متعار ف کرائیں بلاجواز پرانے کیسوں کی بنیادو ں پر سیا ستدانو ں کی پگڑیاں نہ اچھا لی جا ئیں تو بہتر ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ق) کی لیڈر شپ کا دامن کر پشن سے پا ک ہے جن لو گو ں نے کرپشن کی ہے آ ج وہ ملک میں موجود نہیں ہیں۔نیب اپنی رو ش میں تبد یلی لا ئے اور (ق) لیگ کو سخت ردعمل دینے پر مجبور نہ کرے۔