منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

احسن اقبال نیب کے چکر لگا لگاکر ذہنی توازن کھو بیٹھے ، 50کے قریب لیگی اراکان کے حکومت کے ساتھ رابطے، ن لیگ کی نیندیں اڑ گئیں ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احسن اقبال نیب کے چکر لگا لگاکر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچاس کے قریب لیگی ارکان کے حکومت کے ساتھ رابطوں نے لیگی رہنماں کی نیندیں اڑا دی ہیں،غیر متحدہ اور غیر منظم اپوزیشن جماعتیں عوامی اعتماد پر قائم پی ٹی آئی حکومت نہیں گرا سکتیں۔فیاض الحسن نے کہا کہ احسن اقبال نیب کے

چکر لگا لگا کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،احتساب کے چکروں میں پھنسے احسن اقبال بہکے بہکے بیانات دے کر اپنا دل بہلا رہے ہیں،غیرمتحدہ اپوزیشن کے حکومت گرانے کی خواہش آئندہ تین سال تک پوری ہونا ناممکن ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد لیگی رہنما حکومت کو معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں،حقیقت میں بین الاقوامی معاشی ادارے پاکستان کے معاشی اشاریئے کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…