اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مالکان کی جانب سے سکول کھولنے کی استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکول مالکان کی جانب سے عدالتی حکم سے فوری سکول کھولنے کی استدعا مسترد کر دی ، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔عدالت نے آباد ہائی کورٹ کی پرائیویٹ سکولز مالکان کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی، منتخب حکومت عوام کو جوابدہ ہے حالات دیکھ کر وہی فیصلہ کریں گے، صرف سکولز مالکان نہیں بچوں کی تعلیم کا بھی حرج ہو رہا یہ کہنا کہ یہ معاملہ حکومت کی نظر میں نہیں ہو گا درست نہیں ،حکومت ضرور اس معاملے پر تمام مسائل دیکھ کر غور کر رہی ہو گی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے چند ماہ سے بند ہیں ،اسکولز مالکان کو سخت مسائل کا سامنا ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہم نے پیرا اتھارٹی کو درخواست دی اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی نمائندہ باڈی کون ہے؟انفرادی طور پر نہیں بلکہ ایسوسی ایشن کے ذریعے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کریں عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…