اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن جمیل فاروق نے وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو چاند کہہ دیا ۔پروگرام میں اینکر پرسن جمیل فاروقی نے کہا کہ نئے پاکستان میں تو چاند بھی متنازعہ بنا دیا گیاہے ،اس پر زرتاج گل نے کہا کہ چاند بہت پہلے سے متنازعہ ہے ۔اینکر پرسن نے برجستہ کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کر رہا ،میں چاند کی بات کر رہا ہوں ۔جمیل فاروقی کے جواب کے بعد اینکر پرسن اور زرتاج گل دونوں کھل کر ہنسے ۔زرتاج گل نے کہا کہ آپ بات مذاق میں لے
رہے ہیں لیکن چاند ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے ،پاکستان میں دو دو دفعہ چاند دیکھا جاتا رہا ہے۔اینکر پرسن نے کہا کہ اب تو چاند متنازعہ نہیں ہونا چاہیے ،یا تو فواد چوہدری کو چیئر مین رویت ہلا ل کمیٹی بنا دیں یا مفتی منیب کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنا دیں ،زرتاج گل نے جواب دیا کہ دونو ں کو ایک ساتھ بیٹھنا چا ہیے ۔یاد رہے کہ رواں سال رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عیدالاضحی یکم اگست کو منائی جائیگی جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدا لاضحی 31جولائی کو ہوگی۔