جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ سمیت مہنگائی نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیے، حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا گیا

datetime 26  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ سمیت مہنگائی نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔ لوگوں کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ کورونا وبا میں جب لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں پر محصور تھے تو جماعت اسلامی اور الخدمت کارکنان

ان کی دلجوئی و خدمت میں مصروف تھے۔ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے اورحکمرانوں کی بے حسی کے خلاف 5 اگست کویوم سیاہ کے حوالے سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ مرکزی نائب امراء اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ودیگر صوبائی و مقامی ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مرکزی امیر کو سندھ کی سیاسی صورتحال، دعوتی تنظیمی اور فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے الخدمت کے تحت 25 کروڑ سے زاید کی مالیت کا راشن، ماسک سمیت دیگر سامان کراچی تاء کشمور لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام میں تقسیم کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مہنگائی کے خاتمے روزگار کی فراہمی اور عام آدمی کا معیار بلند کرنے تک پی ٹی آئی حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے ان میں سے اب تک کوِی ایک بھی پورا نہیں کیا۔ بیرون ملک لوٹی گئی دولت کی واپسی اور احتساب کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ عام آدمی آج بھی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ تبدیلی کے بعد آٹا 70 روپے اور چینی90 روپے فی کلوتک جاپہنچی ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام اور دیانتدار قیادت ہی مسائل کا حل ہے۔سینیٹر سراج الحق نے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کے پوتے کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…