اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سابق صدر نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کی بابت دریافت کیا چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ر ہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی اور دونوں نے سیاسی مشاورت کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالہ سے دریافت کیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر کے جنم دن کی مبارک باد دی دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی اس بات پر اتفاق کیا کہ سینئر سیاستدانوں کو موجودہ سیاسی انتشار اور غیر یقینی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک بے یقینی کی منجدھار سے نکلے اور جمہوریت مضبوط ہو سکے دونوں راہنماؤں نے جماعتی سطح پر رابطوں کے تسلسل اور مسلسل مشاورتی عمل پر اتفاق کیا تاکہ رواداری کی سیاست کو رائج کر کے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا جاسکے۔ آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سابق صدر نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی صحت کی بابت دریافت کیا چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ر ہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی اور دونوں نے سیاسی مشاورت کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے