اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شبلی فراز کو مراد سعید بننے پر مبارکباد ہو ، ایک نیازی نے مشرقی پاکستان کھویا دوسرے نے کشمیر ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں پر الزام تراشی کرنے والی فیکٹری نے عمران خان ایجادکیا، شوکت خانم ٹرسٹ سے سے یتیموںکی رقم چوری کرنے والا آج قوم کو لوٹ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج
بجلی کے بل کے ذریعے قوم کا خون نچوڑ رہا ہے ،ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہیں، آٹے اور چینی کا لٹیرا اس جہاز سے فرار ہوئے جس پر نیازی گھومتے تھے ۔پلوشہ خان نے کہاکہ دالیں اور سبزیاں بھی غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہیں، کورونا ہزاروں جانیں نگل چکا ہے سلیکٹڈ بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیازییہ سلطنت میں لوگ بھوک کے مارے خودکشیاں کر رہے ہیں ۔