جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

تمام انبیاء کرامؑ،صحابہ کرامؓ، اولیاء اللہ اوردیگرمذاہب کی بے حرمتی کوروکاجائے گا،تحفظ بنیاد اسلام کا قانون دور رس نتائج کا حامل قرار

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا( آن لائن ) تمام انبیاء کرام،صحابہ کرام، اولیاء اللہ اوردیگرمذاہب کی بے حرمتی کو روکا جائے گا، بل میں سوشل میڈیا کے جدید رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار سرگودھاپریس کلب میں صحافیو ںسے گفتگو کرتے ہوء مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے تحفظ کابل پاس ہونا بڑی کامیابی ہے، مولاناالیاس چنیوٹی نے کہاکہ قانون بنانامقننہ کاکام ہے،فیصلے پرعمل درآمداداروں نے کراناہے،

تحفظ بنیاداسلام کاقانون دورس نتائج کاحامل ہوگا،اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کے لوگوں کو شامل کیا گیا۔کمیٹی کے 13 اجلاس ہوئے جن میں تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کے لوگ اس بات پر متفق ہوئے کہ کسی کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام انبیاء کرام تمام ازواج مطہرات ،صحابہ کرام۔ تمام اولیاء کرام اور تمام مذاہب کے پیروکار اور روحانی پیشوا سب کے لیے قابل احترام ہیں ان کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی یہ قانون ان تمام باتوں کا احاطہ کرتا ہے جومذہبی اکابرین کے حوالے سے سب کے دلوں میں موجود ہیں۔یہ قانون چوہدری پرویز الہی کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے، نہیں معلوم ان کے ذہن میں یہ کیسے آیا۔انہوں نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی کہ سرکاری خرچ پر غیر مسلم عبادت گاہ تعمیر کی گئی ہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ امریکا میں بیٹھے کچھ لوگوں کو پاکستان میں ہونے والی قانون سازی کی بہت تکلیف ہے لیکن وہ نہ پہلے کامیاب ہوئے نہ آئندہ کبھی کامیاب ہوں گے۔  تمام انبیاء کرام،صحابہ کرام، اولیاء اللہ اوردیگرمذاہب کی بے حرمتی کوروکاجائے گا،بل میں سوشل میڈیا کے جدید رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی گئی ہے

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…