ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے آدھے اراکین اسمبلی ن لیگ سے رابطے میں ہیں، احسن اقبال کادھماکہ خیز دعویٰ

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے آدھے اراکین اسمبلی ان کی پارٹی سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کی جماعت اگلے الیکشن میں انہیں ٹکٹ دے سکے۔ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہر رکن قومی اسمبلی کو نظر آ رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کی ٹکٹ جنت کی نہیں،

جہنم کی ٹکٹ ہو گی تو اس لیے وہ سب اس کشتی سے چھلانگ لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آدھی تحریک انصاف اب کسی نہ کسی طرح رابطے کرتی ہے کہ ہمارے لیے کوئی جگہ بنائیں اگلے الیکشن میں اگر ہم شامل ہوں، ہمیں ٹکٹ کی گارنٹی دیں لیکن ہم ابھی کسی کو ہاتھ نہیں پکڑا رہے۔انہوں نے کہاکہ اتنی قربانی دینے کے بعد اگر ہم دوبارہ لوٹوں کو پاک صاف کر کے اپنی جماعت میں شامل کریں گے، ان کے سر پر ہاتھ رکھیں گے تو یہ بہت غیرمناسب بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب سمیت پورے ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ ہوا تھا تو اس وقت اپوزیشن جماعتوں میں وقت پر اختلاف ہوا تھا تاہم اب اپوزیشن کی تمام جماعتیں وقت کے لحاظ سے متفق ہیں کہ اب اس حکومت کو جلد از جلد رخصت کرنا ہی ملک اور عوام کے مفاد میں ہے۔جب سابق وزیر داخلہ سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مولانا فضل الرحمٰن گارنٹی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی کسی کے لیے گارنٹی نہیں، ہر جماعت خود اپنے لیے ایک گارنٹی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ ہم اس وقت شدید بحرانی صورتحال سے دوچار ہیں اور کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کے مشترکہ دباؤ کے نتیجے میں کوئی ایسی صورت پیدا ہو جس سے ہم انتخابات کی

طرف جا سکیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اگر کورونا نہ آتا تو مجھے یقین تھا کہ بجٹ کے بعد حالات تیزی سے بدلتے اور ہم اس سال ستمبر سے دسمبر کے درمیان انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا سکتے تھے لیکن جوں ہی ہم کورونا سے نکلیں گے تو مجھے یقین ہے کہ اس سال کے اختتام تک نہیں تو اگلے سال کے شروع میں ضرور کوئی بہتری کے حالات پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور کی ابتدا میں مجھ پر دباؤ تھا، مجھے اغوا بھی کیا گیا، جیسے مطیع اللہ جان اغوا ہوئے بالکل ویسے میں بھی اغوا ہوا تھا اور اس وقت اور بھی دباؤ تھے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے تو اس وقت پیشکش کی گئی تھی کہ آپ مسلم لیگ (ق) میں آ جائیں، حکومت میں جو عہدہ لینا چاہتے ہیں لے لیں بلکہ اس وقت میرے پاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا عہدہ تھا جو ایک سال تک خالی رکھا گیا تھا اور مجھے مسلسل پیشکش تھی کہ آپ سیدھے جا کر اپنے عہدے کو سنبھالیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…