جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے نیب قانون کا مجوزہ ترمیمی مسودہ اپوزیشن کو پیش کردیا

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے نیب قانون کا مجوزہ ترمیمی مسودہ اپوزیشن کو پیش کردیا، شاہ محمود قریشی نے مسودہ پیش کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترمیمی کے لیے کام جاری ہے اس ضمن میں مسودہ تیار کیا گیا ہے جو اپوزیشن کو پیش کردیا گیا ،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی شاہ محمود قریشی نے مسودہ اپوزیشن کو دیئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

مسودے میں حکومت کی طرف سے نیب قانون میں متعدد ترامیم و تجاویز پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق پیش کردہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والے کے کسی کام کو نیک نیتی سے کرنے پر نیب کیس نہیں بن سکے گا جب کہ تجویز دی گئی ہے عوامی عہدہ اور سرکاری عہدہ رکھنے والے پر نیب کیس اسی صورت بنے گا جب ناجائز فائدہ حاصل کرنے کا ثبوت موجود ہو۔حکومتی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت چیئرمین ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش مند ہے، موجودہ نیب قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت چار سال، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت تین سال ہے۔حکومت کی مزید تجاویز میں کہا گیا ہے عدالت ملزم کو ریفرنس کی نقول لازمی دے گی، لیوی ٹیکس اور محصولات کے معاملات نیب سے متعلقہ اداروں کو منتقل ہوجائیں گے۔ حکومت نے نیب قانون کا مجوزہ ترمیمی مسودہ اپوزیشن کو پیش کردیا، شاہ محمود قریشی نے مسودہ پیش کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترمیمی کے لیے کام جاری ہے اس ضمن میں مسودہ تیار کیا گیا ہے جو اپوزیشن کو پیش کردیا گیا ،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی شاہ محمود قریشی نے مسودہ اپوزیشن کو دیئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔مسودے میں حکومت کی طرف سے نیب قانون میں متعدد ترامیم و تجاویز پیش کی گئی ہیں

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…