جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

نیب اور اس کے سلیکٹیڈ سربراہ نااہل اور ناکام ثابت ہو چکے، فوری مستعفی ہوجائیں،پیپلز پارٹی کا مطالبہ

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی اکا عتراف ہے، مقررہ وقت میں کیسز نہ نمٹانا اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماوں کی تضحیک کرنا ہے۔

نیب نے اپوزیشن رہنماوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن تاحال کچھ ثابت نہیں کر سکی۔ اپوزیشن رہنماوں کو پہلے گرفتار اور بعد میں تحقیقات کی جاتی ہیں، نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومتی ارکان کے اسکینڈلز میں نام آنے کے باوجود نہ انکی گرفتاری ہوتی ہے نہ ہی تحقیقات شروع ہوتی ہیں۔معیشت کی تباہی میں نیب برابر کی شریک ہے، نیب کی وجہ سے ہی بزنس مین سمیت ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔ نیب کے اس دہرے معیار، سیاستدانوں سمیت تاجروں اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نفیسہ شاہ نے کہا انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے سینیئر سیاستدان خورشید شاہ سمیت نیب کے بے بنیاد الزامات میں قید کاٹنے والوں کو فوری رہا کیا جائے۔نیب اور اس کے سلیکٹیڈ سربراہ نااہل اور ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔، نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیاکہ چیئرمین نیب فوری مستعفی ہوجائیں۔  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی اکا عتراف ہے، مقررہ وقت میں کیسز نہ نمٹانا اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماوں کی تضحیک کرنا ہے۔نیب نے اپوزیشن رہنماوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن تاحال کچھ ثابت نہیں کر سکی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…