ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے وعدے ، کانٹوں کا ہار بن گئے مہنگائی بے روزگاری، اور بے یقینی عوام کے لیے عذاب بن گئی،عمران خان اور ان کی ٹیم کا وعدوں پر پورا نہ اترنے کا دعویٰ

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) دو سال گزر گئے عمران خان کے وعدے ، کانٹوں کا ہار بن گئے مہنگائی بے روزگاری، اور بے یقینی عوام کے لیے عذاب بن گئی۔حکمران اور اپوزیشن کوئی بھی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتراان خیالات کا اظہار امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے الیکشن کے دوسال مکمل ھونے پر پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور مختلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال گزرنے

کے باوجود عمران خان اوران کی ٹیم وعدوں پر پورا نہیں اتری، مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور نا انصافی ختم ھونے کی بجائے بڑھ چکی ہے، حکمران اور اپوزیشن دونوں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے، بے یقینی اور مایوسی عوام میں پھیل رہی ہے، اب بھی وقت ہے کہ حقیقی جمہوریت اور ملکی معیشت اور تعلیم و صحت پر توجہ دی جائے ورنہ عوام سخت محاسبہ کریں گے، کنٹینر کے وعدے اور دعوے سب ھوا ھو گئے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ذاتیات کی نذر ہو گئے چاروں صوبوں میں عوام حکومتوں سے سخت تنگ ھیں، یہ صرف ذاتی مفادات کی خاطر قانون سازی بھی کرتے ہیں اور لڑتے بھی ھیں عوام کا یا ملک کا کوئی خیال نہیں ھے۔امن ترقی پارٹی ان دو سال کے ایک ایک لمحے کا عوام سے ملک حساب لے گی۔کسان ، مزدور، کاروباری طبقات، سرکاری ملازمین، خواتین اور نوجوان سب حکومت سے نالاں ہیں اور سخت محاسبہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔  محمد فائق شاہ نے الیکشن کے دوسال مکمل ھونے پر پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور مختلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال گزرنے کے باوجود عمران خان اوران کی ٹیم وعدوں پر پورا نہیں اتری، مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور نا انصافی ختم ھونے کی بجائے بڑھ چکی ہے، حکمران اور اپوزیشن دونوں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے، بے یقینی اور مایوسی عوام میں پھیل رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…