اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن 2018ء چوری کرنے والی نیازی حکومت کے نتائج، تحریک انصاف کی حکومت میں 68 سال بعد جی ٹی پی گروتھ منفی رہی، پی ٹی آئی کی
حکومت نے قومی خزانے کو 18 ہزار ارب کا نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ قومی قرضوں میں چالیس فیصد اضافہ ہو گیا، ملک میں آٹا، چینی، ادویات، کھانے کی اشیاء میں مافیا لوٹ مار کی وجہ سے کمر توڑ مہنگائی ہوئی ہے اور بے روزگاری و غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
الیکشن 2018 چوری والی نیازی حکومت کے نتائج:
– 68 سال بعد منفی GDP گروتھ
– 23 سال بعد منفی ٹیکس آمدنی
– قومی قرضوں میں %40 اضافہ
– آٹا، چینی، ادویات، کھانے کی اشیاء میں مافیا لوٹ مار کی وجہ سے کمر توڑ مہنگائی
– بے روزگاری و غربت میں بے پناہ اضافہ
– 18,000 ارب روپے کا قومی نقصان— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 25, 2020