اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنر ل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے،ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ اور آواران تا بیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی، گوادر میں ایک بین الاقوامی شہر بننے کا
پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ ایک متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی۔ اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ انہوںنے کہاکہ شاہراہیں موثر رابطوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں،ہوشاب، آواران تا خضدار شاہراہ اور آواران تا بیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی۔چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے گوادر بندرگاہ اور کوسٹ لائن بارے بھی ٹوئٹ کیا اور کہاکہ گوادر میں ایک بین الاقوامی شہر بننے کا پوٹینشل موجود ہے، گوادر بندرگاہ ایک متحرک اور فعال بندرگاہ ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت گوادر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔