منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

سندھ اور پنجاب میں ٹریفک کےخوفناک حادثات گھروں میں کہرام مچ گیا، فضا سوگوار

datetime 26  جولائی  2020 |

لاہور ،کراچی ( آن لائن )سندھ اور پنجاب میں پیش آنے والے 3 مختلف ٹریفک حادثات میں عورتوں اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔سندھ کے شہر نواب شاہ میں قاضی احمد لنک روڈ پر سیال اسٹاپ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں

2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔پولیس نے ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کا شکار گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ موضع ٹین ون اے ایل کے قریب پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ادھر لاہور کے علاقے سندر میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سندر کے علاقے مراکہ کے قریب موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی اور بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ منیر احمد، 32 سالہ شکیلہ بی بی، 7 سالہ حماد اور 6 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں لاشیں سندر پولیس اسٹیشن منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع شیخو پورہ سے ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…