بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری پر اپوزیشن حکومت سے کیا سودے بازی کررہی ہے اور کون سا قانون منظور کروانا چاہتی ہے؟ شبلی فراز کا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 26  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بل کی منظوری کے ساتھ اپوزیشن نیب کا بل بھی منظور کروانا چاہتی ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن صرف اپنے لیے بات کررہی ہے تاکہ بچت کا راستہ نکل سکے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں خود کمیٹی کا ممبر ہوں جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لیے نیب بل کی شرط رکھی، دراصل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف ایٹی ایف) بل پر اپوزیشن ڈیل کر کے نیب بل بھی منظور کروانا چاہتی ہے۔شبلی فراز کے مطابق 25 جولائی کو الیکشن ہوئے دو سال کا عرصہ مکمل ہوگیا، ہماری حکومت کا قیام 18 اگست کو عمل میں آیا۔ اْنہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ملک میں رہ کر اداروں کو کمزور کیا، سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بھارت سے لڑنیکی ضرورت نہیں، اپوزیشن ہی کافی ہے کیونکہ اْس نے ہمارے اداروں کو اندرونی طور پر تباہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ ہونے کے ریب تھی، روپے کی قدر سہارے پر تھی،حکومت نے اقدامات کیے جس کے بعد اٰج صورت حال بہتر ہوئی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو جو سوالات ہم سے کر رہے ہیں وہ اپنے والد سے ہی پوچھ لیں، وہ زرداری سے پوچھیں سرے محل کس کا تھا،جعلی اکاؤنٹس کی کیاکہانی ہے، پاکستان میں مسٹرٹین پرسنٹ کس کو کہا جاتا تھا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین ان باتوں کا جواب بھی قوم کو دیں کیونکہ عمران خان اپنی پوری منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کرچکے ہیں اور عدالت نے ہی انہیں صادق و امین قرار دیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ افسوس اب پیپلزپارٹی آصف زرداری کی جماعت ہوگئی ہے، قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظورجیسے نظریاتی لوگ آج بھی بھٹو کے نظرئیے اور ویژن پر چل رہے ہیں،ان دو جماعتوں (مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی) نے مک مکا کر کے ملک اور قوم کو لوٹا۔وفاقی وزیر اطالاعات کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ پی ٹی آئی نے تو نہیں بنایاگیا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اس ادارے کا سیاسی استعمال کیا اور ایک دوسرے پر مقدمات بنوائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…