اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِاعلی سندھ کے نزدیک عدالتی احکامات کچھ معنی نہیں رکھتے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل
کو اگلی بار سندھ سے الیکشن بھی لڑوادیں، ان کی ضمانت ضبط ہوگی۔ڈاکٹرشہباز گِل نے مزید کہا کہ یہ ہے مک مکا کی وہ سیاست جس کیلئے یہ سارے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔شہباز گل نے مزید کہا کہ ذاتی فوائد اور ’’لے دے کی سیاست‘‘ بلاول بھٹو کو زرداری صاحب سے وراثت میں ملی ہے۔