جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن نے ایئر سیفٹی معیار نظر انداز کر دیے، یورپی سیفٹی ایجنسی کا سخت ایکشن، وضاحت مانگ لی گئی

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر سیفٹی معیار نظر انداز کیے جانے پر یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے ایکشن لیتے ہوئے سی اے اے سے فالو اپ پلان طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر سیفٹی اسٹینڈرڈز نظر انداز کیے جانے پر یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے اتھارٹی سے فالو اپ پلان طلب کر لیا ہے، یورپی ایجنسی نے کہا ہے کہ

پاکستان کی سی اے اے اسٹیٹ سیفٹی پروگرام پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے۔اس سلسلے میں یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ کر فلائٹ اسٹینڈرڈ، ریگولیٹری، ایئر وردینس اور لائسسنگ سے متعلق وضاحتیں طلب کر لی ہیں، سوال نامے میں ایئر سیفٹی کے حوالے سے اقدامات کے علاوہ سی اے اے کے دیگر شعبوں سے متعلق تفصیلی سوالات کے جوابات بھی مانگے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایاسا کی جانب سے فالو اپ پلان کے ضمن میں 12 صفحات پر مبنی سوال نامہ سی اے اے کو موصول ہو گیا ہے، جس کا مقصد سی اے اے کی کیٹیگری ون میں واپسی کے لیے اقدامات، سفارشات پر عمل درآمد پر مبنی فزیبلٹی اسٹڈی اور رپورٹ کی تیاری ہے۔سی اے اے کو کیٹیگری ون کی حامل دیگر ریجنل ایوی ایشن اتھارٹیز کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے، سوال نامے میں پائلٹس اور دیگر شعبوں کے افراد کو لائسنس اجرا کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات کی فراہمی کا بھی کہا گیا ہے۔سوال نامے میں لائسنس اجرا سمیت دیگر متعلقہ شعبوں میں کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر مبنی سوالات بھی شامل ہیں، ایاسا کی جانب سے 2019 میں سی اے اے کے ساتھ دو مختلف اجلاسوں میں دیے گئے سوال ناموں کے جواب بھی طلب کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…