لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گمشدگی کا اشتہار جاری کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احسن اقبال کے حلقے نارروال میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیا جس میں لیگی رہنما کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔احسن اقبال کنونشن میں شریک نہ ہوئے
جس پرمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اقبال کا اشتہار برائے گمشدگی جاری کر دای۔اپنے ٹویٹ میں عثمان ڈار نے لکھا کہ نارووال کی مشہور سیاسی شخصیت المعروف ارسطو اپنے حلقے سے غائب ہیں، کہا کرتے تھے کہاں ہے ٹائیگر فورس؟ کہاں ہیں نوجوان؟، اب وہ آکر دیکھ لیں کہ ان کے ہوم گرائونڈمیں ٹائیگر فورس کا سب سے بڑا کنونشن ہورہا ہے۔عثمان ڈار نے لکھا کہ سرکاری دعوت نامے کے باوجود موصوف منظر عام سے غائب ہیں، احسن اقبال صاحب کوئی شرم کوئی حیا؟۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نارووال نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کی دعوت دی تھی، عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احسن اقبال آئیں اور نوجوانوں کا جوش و جذبہ اپنی آنکھوں سے خود دیکھ لیں۔ وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گمشدگی کا اشتہار جاری کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے احسن اقبال کے حلقے نارروال میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیا جس میں لیگی رہنما کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔احسن اقبال کنونشن میں شریک نہ ہوئے جس پرمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اقبال کا اشتہار برائے گمشدگی جاری کر دای۔