راولپنڈی(آن لائن)سرکاری ملازمین کی تمام نمائندہ تنظیموں پر مشتمل آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پنجاب نے موجودہ حکومت کی طرف سے پٹرول، گیس و بجلی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںآئے روز اضافہ اور امسال بجٹ میں سرکاری ملازمین کو یکسر نظر انداز کرنے کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر چارٹر پر من و عن عمل نہ کیا گیا توپنجاب بھر کے سرکاری ملازمین
نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تحریک اساتذہ،پروفیسر ایسو سی ایشن، پنجاب ٹیچر یونین، آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن، پنجاب ایجوکیٹر ایسو سی ایشن ،سی بی اے یونینز، ورکر یونینز ، انجمن پٹواریاں، سیکریٹری یونین کونسلز، پنجاب ایس ای ایس ٹیچر یونینز، میٹروپولیٹن ورکر لیگ، زراعت ، جنگلات،صحت و محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کی تنظیموں پر مشتمل الائنس کے نمائندگان نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں مری روڈ پر ڈائیریکٹوریٹ آف ایجوکیشن و چیف ایگزیکٹو افسر(DEA) راولپنڈی دفتر میں احتجاجی کنونشن اور بعد ازاں پریس کلب لیاقت باغ تک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین و اساتذہ اور دیگر ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اور انجمن پٹوارریاں و سب انجینئر نے بھرپور شرکت کی اورچارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ کیا الائنس کے سرپرست اعلی حافظ عبدالناصرنے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ہوش ربا مہنگائی نے تمام سرکاری ملازمین کا جینا محال کر دیا ہے ملازمین اب فاقوں پر مجبور ہیں جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا نا ممکن ہوگیا ہے حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی ایماء پر ملازمین کو 55سال کی عمر پر قبل از وقت ریٹائر کرنے ، پنشن و دیگر مراعات کے خاتمہ کی سازش اور حکومتی بد نیتی ظاہر ہونے پر ملک بھر کے سرکاری ملازمین سراپاء احتجاج ہیں،پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم نے کہاکہ کہ سرکاری ملازمین کورونا جیسی مشکل حالات
میں اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں لیکن حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے حکومت اپنے من پسند محکموں ایوان صدر اور باقی محکمہ جات کی تنخواہیں اپنی مرضی سے بڑھا دی ہیں لیکن عام سرکاری ملازم کی تنخواہ ابھی تک ایک فیصد بھی نہیں بڑھائی گئیپاکستان سیکرٹریٹ کونسل کے چیئرمیں رحمن باجوہ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے احکامات کو ماننے کی بجائے عام سرکاری ملازم کے
معاشی مسائل کے حل پر زور دے تاکہ ملازمین کے چولہے بند ہونے بچ جائیں،الائنس کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا کہ یہ حکومت جنہوں نے تما م لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کا وعدہ کیا تھا اور انصاف کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار یں آئے تھے وہ حکومت ملنے کے بعد سرکاری ملازمین کو یکسر بھول چکے ہیں بلکہ استحصال کے مرتکب ہو رہے ہیں آئے دن سرکاری ملازمین کو مختلف حربوں سے حراساں کیا جا رہا ہے اور ان کو قبل از
وقت ریٹائر کرکے گھر بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں پنجاب ٹیچر زیونین پنجاب کے صدر حافظ غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو یہ احتجاج کا راستہ موجودہ حکومت نے خود دکھایا تھا انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری مالزمن کے چاٹر آف ڈیمانڈ کی منظور ی کو یقیقنی بنائے ورنہ یہ ملازمین 135دن سے زیادہ دھرنا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدرملک امجد
محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروںنے سرکاری ملازمین کو مر اعات دینے کی بجائے ان سے ان کا حق چھننے کی کوشش کی ہے ایس انہیں ہونے دیںگے۔آل پنجاب گرینڈ لائنس راولپنڈی کے چیئرمین چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ حکومتی غیر سنجیدگی کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیںکہ سرکاری ملازمین کو ہائوس رینٹ 2008کے ریوائیز سکیلوں پر دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے بعد پانچ دفعہ سکیل ریوائیز ہو چکے
ہیں گریڈ ایک سے دس تک کے ملازم کو صرف1500سے 2500روپے اور یس سی کے ریگولر کیا جائے۔ پنجاب ٹیچر یونین اور ایس ای ایس کے قائدین ملک ظہیر، چوہدری یاسین، چوہدری ظفر اقبال،نیاز عباسی اور ایس ای ایس کے مرکزی جنرل سیکرٹری فرمان عباسی و دیگر نے کہاکہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اس دفعہ جتنی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے اتنا تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے لیکن حکومت چند مخصوص محکموں کو نواز کر عام اور محنت کش طبقہ کو فاقوں کی طرف دھکیل رہی ہے
جس سے ملک میں انارکی پھیلے گی۔ محکمہ زراعت سے صوفی اقبال، عمران محبوب کیانی نو منتخب صدر ایپکا، پبلک ہیلتھ سے رانا مقصود، عظمت بٹ،محکمہ جنگلات سے مرکزی رہنماء ایپکا چوہدری ظفر بلو نے کہا کہ گروپ انشورنس ہماری تنخواہوں سے ہر ماہ کاٹی جاتی ہے لیکن بوقت ریٹائرمنٹ پر وہ نہیں دی جا رہی لہذا خیبر پختونخواہ اور بلوچستان طرز پر پنجاب و دیگر صوبوں میں بھی ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی رقم واپس کی جائے۔ پنشنعر ایسو سی ایشن کی جانب سے چوہدری دائودخان نے حالیہ مہنگائی میں پنشن کو ناکافی قرار دیا ہے۔ گرینڈ الاینس کے دیگر قائدین نے کہا کہ یہ احتجاجی کنوینشن کا سلسلہ ہر ہفتہ کو پنجاب کے ڈویژن ہیڈکوارٹر پر منعقد ہو رہا ہے آخر میں 02ستمبر کو لاہور میں پنجاب بھر کے تمام ملازمین سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔