کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو مراد سعید کارکردگی بیان کرتے۔ہفتہ کوعبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ سے اگر حکومت چلتی تو پاکستان میں عمران خان کا مذاق نہ اڑ رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے دوسال کی تکمیل پر مراد سعید کو سامنے لے کر آئی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ مراد سعید کے
پاس کارکردگی بیان کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا تو الزامات کا سہارا لیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تحریک انصاف حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاوس میں نہیں رہیں گے، وہ وہاں نہیں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی غیر ملکی دورے پر اپنے کسی رشتے دار کو لے کر گئے ہیں۔