پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت فنکاروں سے محبت کرے ان کے ساتھ فنکاری نہ کرے، چودھری شجاعت حسین نے عوام سے دعا اور استغفار کی اپیل کر دی

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین قیصر ثناء اللہ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، آصف اقبال، طاہر انجم، شاہد خان اور محمد یوسف شامل تھے۔ وفد نے سٹیج انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے وفد سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فنکاروں سے محبت کرے ان کے ساتھ ”فنکاری“ نہ کرے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ عید الاضحی سے قبل تھیٹر کھول کر اس وقت کورونا سے جو غمگین ماحول ہے اس کو خوشگوار کیا جائے، فنکار برادری ایک ایسا طبقہ ہے جو عوام کو موجودہ مایوسی اور ڈپریشن سے نکال سکتا ہے، اگر فنکار مایوس ہو گئے تو پھر معاشرے کا کوئی پرسان حال نہ ہو گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پرعمل کرنا بہت ضروری ہے، اگر عید پرایس او پیز پر عمل کر کے مخصوص پیمانے پر سٹیج ڈرامہ کیا جا سکتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت سے وابستہ افراد کا چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے، اس انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے ایس او پیز کے تحت کام کیا جانا چاہئے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مل کر فنکار برادری کے مسائل سے آگاہ کروں گا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ فنکاروں کے ساتھ گلے ملنا چاہتا تھا لیکن کورونا ایک ایسی موذی وبا ہے کہ چاہتے ہوئے بھی نہیں مل سکا، عوام دعا اور استغفار کریں تاکہ کورونا کا زور مکمل ٹوٹ جائے۔ چیئرمین قیصر ثناء اللہ اور افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند ہے، 8 گھنٹے چلنے والا کاروبار کھلا ہے اور 2 گھنٹے چلنے والا کاروبار بند ہے، اس شعبہ سے 8 لاکھ کے قریب افراد منسلک ہیں، ہم حکومتی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کو تیار ہیں، ہمارے مسائل کا مداوا کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…