اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مانسہرہ تا تھاکو ٹ مو ٹروے جلد ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے مانسہرہ تا تھا کو ٹ موٹر وئے جلد کھولنے
کی نو ید سناتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے وزرات مو اصلات اور این ایچ اے کی تعمیر شدہ موٹر وے جلد کھولی جائے گی۔ انہو ں نے کہاکہ سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہو گی۔