لاہور (آن لائن) وفاقی وزیرفواد چوہدری کے حلقے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حلقہ میں موجود سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے سبب حادثات
روز کا معمول بن گئے ہیں، پنڈ دادن خان سے لل انٹر چینج تک مین روڈ متعدد مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے،سڑک پر کئی جگہ گہرے گڑھے بننے سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں،حادثات میں اضافہ ہونے سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ مطالبہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مین روڈ کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کرے۔