لاہور(این این آئی)حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کے سوشل میڈیا اور ٹی وی پر تبصروں اور سرکاری دستاویزات شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران و ملازمین سوشل میڈیا اور ٹی وی پر اپنے تبصرے نہیں کرسکتے،سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا پر سرکاری دستاویزات شیئر کرنے پر بھی نوٹس لیا گیا ہے۔
سرکاری افسران و ملازمین ریڈیو، ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارم پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے صوبہ میں سرکاری ملازمین کو سرونٹس رولز کے متعلق پھر سے آگاہ کریں۔سرکاری افسران صرف حکومت کی اجازت سے ہی ٹی وی کیلئے انٹرویو دے سکیں گے۔مختلف پہلوؤں پر سرکاری ملازمین کے تبصرے ملک کی سلامتی اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔