ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ون وے کی خلاف ورزی محنت کش سائیکل سوار پر 500 روپے جرمانہ عائد، 20 روپے ٹیکس بھی لگا دیا گیا،معافی مانگنے پر کس نے جرمانہ ادا کیا؟ویڈیو وائرل

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک پولیس آفیسر نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ایک محنت کش غریب سائیکل سوار کا موٹرسائیکل چالان کوڈ کے تحت 500 روپے جرمانہ کر دیا۔جاری کیے گئے چالان میں سائیکل سوار پر 20 روپے ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے تاہم غربت کی وجہ سے سائیکل سوار جرمانہ ادا نہ کر سکا تو ٹکٹنگ آفیسر کو خود ہی جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ای چالان کی سلپ کے مطابق محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔آفیسر کی جانب سے اس تمام کارروائی کی بنائی گئی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرنے والے شخص کو پولیس کی گاڑی کے عملے نے روک رکھا ہے۔مذکورہ سائیکل سوار پھیری والے کو ٹریفک پولیس کلفٹن کے ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے رانگ وے جاتے ہوئے روکا اور اس کا شناختی کارڈ طلب کر کے اسے پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔موصول ہونے والی ای سلپ میں سائیکل سوار کو ٹریفک پولیس کے جرمانے کے کوڈ 70 کے تحت چارج کیا گیا جو کہ موٹر سائیکل سوار کو جرمانے کی دفعہ ہے۔اس سلسلے میں کلفٹن ٹریفک سیکشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ سائیکل کا فائن کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کوڈ کے تحت چالان کی سلپ نکالی گئی۔موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفیسر سائیکل سوار کو 500 روپے جرمانے کا بتاتا ہے تو غریب پھیری والے کے چہرے کا رنگ اڑ جاتا ہے، وہ کہتا ہے کہ گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاوں؟آفیسر کہتا ہے کہ غلط سمت جانے سے جانی نقصان ہوتا ہے جس پر سائیکل سوار معافی مانگتا ہے۔ٹکٹنگ آفیسر کی کوشش کے باوجود سائیکل سوار چالان کی سلپ وصول نہیں کرتا۔کلفٹن ٹریفک سیکشن کے مطابق یہ جرمانہ ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…