لاہور (آن لائن) محکمہ این ٹی ڈی سی نے عیدالاضحی پر اپنے افسران اور ملازمین کو عید بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق این ٹی ڈی سی کے افسران کو ایک بنیادی تنخواہ
بطور عید بونس دی جائے گی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور عید بونس دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں ملوث افسران اور ملازمین عید بونس سے محروم رہیں گے۔