اسلام آباد (این این آئی) سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے پی آئی اے سے متعلق حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان رضا ربانی نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے جان بوجھ کر اسے اس صورتحال میں لایا گیا ،پی آئی اے کو ان پابندیوں سے 90 بلین کا نقصان ہوگا ،سول ایوی ایشن میں کس نے پیسے بنائے ،سول ایوی ایشن میں جو لوگ ذمہ دار تھے حکومت ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی ،کیا یہ درست نہیں کہ پی آئی اے کے کھربوں کے اثاثے بیچنے پر مشاورت کی گئی ،
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ،کابینہ اور نجکاری کمیٹی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی منظورء نہیں دے سکتی ،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری ضروری ہے ،سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری لی مخالفت کی جسے حکومت نظر انداز کررہی ہے ،پی آئی اے کا عسکریت سے کیا تعلق جو سی ای او کے اشتہار میں وار کورس بھی اہلیت میں رکھا گیا ،کیا ڈی جی سول ایوی ایشن سے استعفی نہیں لیا جانا چاہیے۔