اسلام آباد ( آن لائن ) ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں ، وزیراعظم نے مشاورت کیلئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو بلالیا ، وزیراعظم آج نوجوانوں کیلئے اہم پیغام بھی ریکارڈ کروائیں گے ،ملک میں ایک کروڑ پودے لگانے کیلئے رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت بھی ہوگی ۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے
اور عوام میں آگاہی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بنائی جانے والی ٹائیگر فورس کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے ایک اہم پیغام نوجوانوں کے نام ریکارڈ کروائیں گے اس سلسلے میں وزیراعظم نے مشاورت کیلئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو طلب کرلیا ہے ان سے ملاقات سے قبل پنجاب بیورو کریسی کا اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں معاونین خصوصی عثمان ڈار, ملک امین اسلم اور چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پنجاب کے تمام کمشنرز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منصور شامل تھے نے شرکت کی مشاورتی اجلاس میں ٹائیگر فورس ڈے اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی وزیراعظم نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ٹائیگر فورس ایپلیکشن میں گرین سیلفی کا فیچر بھی متعارف کروادیاگیا ہے اس کے علاوہ ملک میں شجر کاری مہم کیلئے ایک کروڑ پودے لگانے کیلئے بھی رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت ہوئی پودا لگانے والا رضا کار شجری کاری مہم کی تصاویر اپلوڈ کرسکے گا رضا کار نوجوان ایک دن میں ریکارڈ ایک ملین درخت لگائیں گے ۔