بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’ تو کیا پھر یہ دارالامن کی محبت میں ”کافروں“ کی شہریت نہیں چھوڑسکتے؟‘‘حفیظ شیخ وزارت خزانہ چلا رہے ہیں‘ ان کی مستقل رہائش بھی امریکا میں ہے‘ یہ ساڑھے13کروڑ روپے کے مالک ہیں لیکن آپ پاکستان سے ان کی دل چسپی کا لیول ملاحظہ کیجیے‘ ان کے ایک اکاؤنٹ میں 16 ہزار روپے اور دوسرے میںکتنے ہزار روپے موجود ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چودھری اپنے کالم ’’ احد چیمہ پر بھی رحم فرمائیں ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔کیا یہ مائیگریشن‘ سیاحت اور ہیومین ریسورس کے پروفیسر رہے ہیں یا انہوں نے دس بارہ ملکوں کے یہ شعبے ٹھیک کر دیے ہیں یا پھر یہ بین الاقوامی سطح کی کوئی سیاحتی کمپنی چلا رہے ہیں؟ جب کہ حقیقت تو یہ ہے ان کا ان تینوں شعبوں میں کوئی تجربہ بھی نہیں اور یہ برطانیہ کے شہری بھی ہیں‘

ان کی واحد کوالی فکیشن وزیراعظم سے دوستی ہے‘ یہ اگر واقعی پاکستان سے محبت کرتے ہیں یا ان کے اندر ملک کی خدمت کے ابال آ رہے ہیں تو پھر یہ برطانوی پاسپورٹ پر لات مار کر ہمیشہ کے لیے پاکستان آ جائیں‘ الیکشن لڑیں اور ملک کی خدمت کریں‘ یہ کس کیپسٹی میں تجربے اور تعلیم کے بغیر تین تین عہدوں کو انجوائے کر رہے ہیں۔حفیظ شیخ وزارت خزانہ چلا رہے ہیں‘ ان کی مستقل رہائش بھی امریکا میں ہے‘ یہ ساڑھے13کروڑ روپے کے مالک ہیں لیکن آپ پاکستان سے ان کی دل چسپی کا لیول ملاحظہ کیجیے‘ ان کے ایک اکاؤنٹ میں 16 ہزار روپے اور دوسرے میں 9 ہزار روپے ہیں باقی سارا سرمایہ ڈالرز اور درہم میں ہے گویا ملک کے سیاہ و سفید کے مالک کو خود پاکستانی کرنسی پر اعتماد نہیں‘ یہ پوری دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں لیکن اپنا سرمایہ ڈالرز اور درہم میں رکھتے ہیں۔یہ پاکستانی قانون کے تحت پارلیمنٹ میں بجٹ پیش نہیں کر سکتے لیکن سارا بجٹ ان کے رحم و کرم پر ہے‘ یہ ملک کی مضبوط ترین وزارت کے مالک ہیں‘ ندیم بابر پٹرولیم کے معاون خصوصی ہیں‘ یہ امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں ‘ یہ بجلی بنانے والے اداروں کے ایڈوائزر بھی ہیں اور مالک بھی اور ان کا محکمہ ان اداروں کو فرنس آئل اور گیس بھی دیتا ہے اور ادائیگیاں بھی کرتا ہے‘ تانیا ایدرس ملک کو سوشل میڈیا ایج میں لے جارہی ہیں‘ یہ کینیڈا کی پیدائشی شہری ہیں۔ان کی مستقل رہائش سنگا پور میں ہے جب کہ ملک میں ان کا کوئی اثاثہ نہیں‘ شہزاد سید قاسم توانائی کے معاون خصوصی ہیں‘ یہ امریکی شہری ہیں اور توانائی کی وزارت ملک کی مہنگی ترین وزارت ہے‘ ڈاکٹر معید یوسف قومی سلامتی کے

معاون خصوصی ہیں‘ ان کے پاس امریکا کی ریذیڈنسی ہے‘ ڈاکٹر شہباز گل گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور ہمارے دوست ندیم افضل گوندل کے پاس کینیڈا کی ریذیڈنسی ہے۔ہمارے ذہن میں یہاں دو سوال پیدا ہوتے ہیں‘ کیا اقامہ بڑا جرم ہے یا دوسرے ملکوں کی شہریت؟ہم نے اقامہ ہولڈروں کو ہیوی مینڈیٹ کے باوجود اٹھا کر وزارتوں سے باہر پھینک دیا تھا اور عمران خان نے اس پر تالیاں بجائی تھیں لیکن آج ان کے دائیں بائیں

دوسرے ملکوں کے پاسپورٹ ہولڈرز بیٹھے ہیں اوریہ وزیراعظم کو جچ رہے ہیں! کیا یہ لطیفہ نہیں؟ وزیراعظم کی نظر میں مچھر حرام تھا اور ہاتھی حلال ہو چکا ہے‘ ہم اسے کیا سمجھیں؟ دوسرا یہ مشیر اگر واقعی ملک کے ساتھ مخلص ہیں اور یہ پاکستان کی مدد کے لیے اپنا آرام‘ عیش اور شان دار زندگی چھوڑ کر پاکستان تشریف لائے ہیں تو کیا پھر یہ دارالامن کی محبت میں ”کافروں“ کی شہریت نہیں چھوڑسکتے؟

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…