عمران خان کو مودی کا رشتہ دار نہ کہیں ، اگر نواز شریف کیلئے غدار کے الفاظ مناسب نہیں تو پھر ۔۔۔ اینکر پرسن شاہزیب نے خواجہ آصف کو ٹوک دیا

24  جولائی  2020

کراچی(نیوز ڈیسک) جیوکے پروگرا م آج شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں حزب اختلاف کے رہنما خواجہ آصف نے دوران گفتگو کہا کہ عمران خان مودی کے رشتے دار ہیں جس پر اینکر شاہزیب خانزادہ نے خواجہ آصف کو ٹوک کر کہا کہ آپ عمران خان کو مودی کا رشتے دار نہ کہیں۔

اس معاملے پر اینکر شاہزیب خانزادہ نے نہائت ذمے دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے معالے پر کنٹرول کیا اور خواجہ آصف کو ایسے جملے کہنے سے پہلے ہی روک دیا۔ان کا کہنا تھا دیکھیں یہ نہ کریں آپ یہ الفاظ نہ کہیں کوئی مودی کا یار نہیں ، کسی کو غدار نہ کہیں ، فاطمہ جناح غدار نہیں تھیں نواز شریف کے لئے اگر غدار کے الفاظ مناسب نہیں تھے تو عمران خان کے لئے بھی یہ الفاظ درست نہیں۔قبل ازیں خواجہ آصف نے کہا کہ ، عمران خان مودی کا یار نہیں بلکہ مودی کا رشتہ دار بن گیا ہے۔ ملک میں ہماری روایات کو کس نے خراب کیا، سیاست میں لحاظ کہاں چلا گیا، انہوں نے روایات نہ اپوزیشن میں پوری کی نہ حکومت میں پوری کیں،دھرنے میں 126دن ہمیں گالیاں دے کر کون سی سیاسی روایات پوری کی گئیں۔کیا حکومت نے میڈیا اور جیو کے ساتھ روایات پوری کی ہیں، مطیع اللہ جان کو پرسوں اٹھایا گیا کیا وہ روایات پوری ہوئی ہیں، حکومت عالمی ذمہ داریوں کے ساتھ ملک میں آئینی ذمہ داریاں بھی پوری کرے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی روایت کے تحفظ کیلئے دو قدم آگے بڑھے ہم پانچ قدم آگے بڑھیں گے، انہوں نے نواز شریف کو مودی کا یار کہا تھا، ہم نے آج عمران خان کو مودی کا یار کہہ کر اسکور سیٹل کیا ہے،عمران خان الیکشن میں مودی کی کامیابی کی دعا مانگتے تھے۔عمران خان لوگوں کو طعنہ دیتے ہیں یہ خود بھی علاج کیلئے باہر چلے گئے تھے، ہم فرشتے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…