جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب کا مجوزہ ڈرافٹ اور ایف اے ٹی ایف قانون کے مسوداپوزیشن کے حوالے کرنے کا اعلان، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی کی اہم باتیں

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قانونی سازی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذریعے نیب کا مجوزہ ڈرافٹ اور ایف اے ٹی ایف قانون کے مسودہ جات معزز اراکین اپوزیشن کی خدمت میں پیش کر دیا جائیگا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے ،ہم نے اپوزیشن کیساتھ مل بیٹھ کر

مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کا نکتہ نظر جان کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے،کچھ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز ہیں جو زیر بحث آئیں گے ،پاکستان مخالفین بالخصوص ہندوستان پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے ،ہماری جب حکومت آئی تو پاکستان گرے لسٹ میں تھا،ہماری کوشش ہے ہم پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ سے نکالیں۔ جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک ، اسد عمر ، شفقت محمود، سینیٹر شبلی فراز، شیریں مزاری ،وزیرمملکت علی محمد خان ،وزیر اعظم کے مشیران ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان ، مرزا شہزاد اکبر جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال ،پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، سینیٹر شیری رحمن ، سینیٹر فاروق حامد نائیک و دیگر شریک ہوئے ۔پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی امور کے پہلے اجلاس کے بعد چیئرمین کمیٹی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نمائندگی ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں کی نمائندگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس میری صدارت میں ہوا ،میں اپوزیشن ممبران کا انتہائی مشکور ہوں کہ وہ اجلاس میں تشریف لائے اور اچھے ماحول میں ہماری گفتگو ہوئی

،جس میں ہم نے اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کا نکتہء نظر جان کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ اہم قوانین جن پر ہم نے تبادلہ خیال کرنا ہے ان میں ایک نیب کا قانون ہے جس پر ہمارا ایک نکتہ نظر جبکہ اپوزیشن کا اپنا نکتہء نظر ہے،اس کے علاوہ کچھ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز ہیں جو زیر بحث آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مخالفین بالخصوص ہندوستان پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے ،ہماری جب حکومت آئی تو پاکستان گرے لسٹ میں تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کو فاٹف کی گرے لسٹ سے نکالیں اس کے لئے ہم نے قانون سازی بھی کی ہے اور کچھ انتظامی نوعیت کے اقدامات بھی اٹھائے ہیںاس سلسلے میں کچھ مزید قانون سازی کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم نے مسودے تیار کر لیے ہیں اس کیلئے یہ طے پایا ہے کہ ہم (آج)جمعہ کو قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ کے ذریعے نیب کا مجوزہ ڈرافٹ اور ایف اے ٹی ایف قانون کے مسودہ جات معزز اراکین اپوزیشن کی خدمت میں پیش کر دیں گے تاکہ وہ تسلی سے انہیں پڑھ لیں اور پھر پیر کوپانچ بجے اس پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہو گا جس میں ہم اس ایجنڈے کو آگے لیکر چلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…