جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)و زیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں ،دور دراز اور پس ماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، انضمام شدہ علاقوں اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انٹرنیٹ کی

کوریج کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری آئی ٹی، چئیرمین پی ٹی اے، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) و دیگر افسران شریک ہوئے ۔وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں خصوصاً دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں انٹر نیٹ کی کوریج اور بہتر سروس کی فراہمی کے حوالے سے یو ایس ایف کی جانب سے گذشتہ دو سال کے منصوبوں اور رواں سال کے اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، خضدار، قلات، مستونگ، جعفرآباد، نصیر آباد، لہری، کچی، سبی، پشین، قلعہ سیف اللہ، زوہب، لورالائی، موسیٰ خیل اور برکھان کے اضلاع، صوبہ سندھ میں گھوٹکی، قمبر، شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، شکارپور وغیرہ، صوبہ خیبرپختونخواہ میں چترال، سوابی، بنوں، پنجاب میں ساہیوال، ملتان، چکوال اور اٹک سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی و بہتری کے لئے مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انضمام شدہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یو ایس ایف کی جانب سے انٹرنیٹ کی سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فائبر آپٹک بچھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ گذشتہ دو سالوں میں اٹھارہ سو کلومیٹر طویل فائبر آپٹک بلوچستان اور

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بچھائی گئی جب کہ اس سال 547 یونین کونسلوں میں 4600کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کی نوجوان نسل کے پوٹینشل کو صحیح معنوں میں برؤے کار لانے کے لئے بھی ضروری ہے کہ ان کی تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لئے بھی انٹرنیٹ کی وسیع کوریج اور آسان دستیابی نہایت ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم نے یوایس ایف کو ہدایت کی کہ سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ یو ایس ایف اس حوالے سے بھی موثر کردار ادا کرسکے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں حکومت کی جانب سے مزید مراعات دینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے مشیر خزانہ، وزیر برائے صنعت و پیدوار، وزیرِ منصوبہ بندی، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیرِ تعلیم پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ اس حوالے سے سفارشات پیش کر سکیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز اور پس ماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، انضمام شدہ علاقوں اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…