اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین سے متعلق ترامیم تیار کرلیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنمائوں سے اہم مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر فاروق نائیک کو بھی طلب کیا جنہوں نے چیئرمین پی پی پی کو
نیب قوانین میں ترامیم کے معاملے پر بریفنگ دی۔پارٹی رہنما شیری رحمن، فاروق نائیک، مصطفی نواز کھوکھر بھی اس مشاورت میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا اْن کا کہنا تھا کہ چِیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔