میں یہ بات نہیں مان سکتا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دین سے کوئی تعلق نہیں،مفتی منیب کی بات پر فواد چوہدری بھی چپ نہ رہ سکے

23  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں یہ بات نہیں مان سکتا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دین سے کوئی تعلق نہیں، علمائے کرام سے کہا ہے کسی وقت بیٹھ کر معاملے کو سمجھیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان غصے میں ہوں یا نہیں، ہمارے بزرگ ہیں۔سوشل میڈیا کی بندش کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہر چیز کو بند کرکے دنیا تو نہیں چل سکتی،

جب میں نے ریگولیشن کی بات کی تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر ہوتی ہیں اور ہمارے ادارے منہ دیکھتے رہتے ہیں،ہم نے اداروں کو بہتر کرنا ہے، چھ وزیروں کے خلاف فتویٰ آیا لیکن سائبر کرائم ونگ ایکشن نہیں لے سکا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں سپریم کورٹ کا بڑا احترام ہے لیکن اس کی آبزرویشن کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ یوٹیوب، فیس بک اور گوگل ایک نئی دنیا ہے۔ اگر ان کو ختم کر دیں گے تو لوگوں کا بڑا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو جنسی ہراساں کرنے اور نفرت انگیز تقاریر کو ختم کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں ہمیں ایف آئی اے کو مضبوط بنانا ہوگا۔ جوڈیشل، پولیس اور الیکشن اصلاحات پر ہمیں زور لگانا چاہیے۔ الیکشن کمیشن تگڑا ہونا چاہیے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ ہمیں بھی امریکا کی طرح ایک ادارہ بنانا چاہیے۔  فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں یہ بات نہیں مان سکتا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دین سے کوئی تعلق نہیں، علمائے کرام سے کہا ہے کسی وقت بیٹھ کر معاملے کو سمجھیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان غصے میں ہوں یا نہیں، ہمارے بزرگ ہیں۔سوشل میڈیا کی بندش کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہر چیز کو بند کرکے دنیا تو نہیں چل سکتی، جب میں نے ریگولیشن کی بات کی تو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر ہوتی ہیں اور ہمارے ادارے منہ دیکھتے رہتے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…