ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

موجودہ حالات میں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے، علماء و مشائخ نے عوام سے اپیل کر دی

datetime 23  جولائی  2020 |

اسلام آباد (پ ر) ملک بھر کے علماء و مشائخ نے عوام الناس سے واجب قربانی ادا کرنے اور نفلی قربانی کی رقم مستحقین میں تقسیم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی ایک عبادت ہے اور صاحب نصاب کو ایک قربانی ادا کرنی ہے اور نفلی قربانی کی رقم اگر وہ مستحقین میں تقسیم کر دے تو اللہ کریم سے زیادہ اجر پانے والا ہو گا۔ علماء و مشائخ نے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس سے احتیاط کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے

معتبر اداروں سے آن لائن جانور خریدیں، اجتماعی قربانی میں حصہ لیں یا پھر جانور خریداری کے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھیں۔ متحدہ علماء بورڈ کے دفتر میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا ضیاء الحق نقشبندی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، علامہ حافظ کاظم رضا، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا زبیر عابد، مولانا ظفر اللہ شفیق، مفتی حفیظ الرحمن، مفتی فلک شیر، مولانا محمد خان لغاری، پیر قطب الدین فریدی، مولانا اسلم صدیقی، مولانا شمس الحق، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا یاسر علوی، مولانا عمار بلوچ، مولانا عثمان بیگ فاروقی اور دیگر نے کہا کہ عید الاضحی اہل اسلام کی عقیدت اور احترام کے ایام ہیں اور کرونا کی وباء کی وجہ سے احتیاط لازم ہے۔ لہذا عوام الناس اجتماعی قربانی اور آن لائن قربانی کیلئے معتبر اداروں کے ذریعے قربانی کر سکتے ہیں اور صاحب نصاب ایک قربانی کے علاوہ نفلی قربانی جو برائے ایصال ثواب یا دیگر نیک مقاصد کیلئے ہوتی ہے کی رقم اگر مستحقین میں تقسیم کر دیں تو عند اللہ زیادہ اجر کے مستحق ہوں گے ان شاء اللہ۔ علماء و مشائخ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ عید کے ایام میں اور عام حالات میں بھی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں،

حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کر یں۔ رہنماؤں نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز بھی عید الافطر کی طرح احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہو گی، ضلع کی سطح پر انتظامیہ علماء کے ساتھ رابطے میں ہے۔کھالوں اور اجتماعی قربانی کے معاملات میں مدارس و مساجد کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ گذشتہ سالوں میں جن مدارس کو این او سی دئیے گئے ہیں ان کو اس سال بھی اجازت ملے گی۔ علماء ومشائخ نے عوام الناس سے اپیل

کی ہے کہ ماہ ذوالحج کا عشرہ اول کے ایام انتہائی محترم اور عبادت کے ایام ہیں موجودہ حالات میں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے۔ لہذا عوام الناس گھروں میں، کاروباری مراکز، مساجد و مدارس میں تکبیرات، استغفار اور درود شریف کا مسلسل اہتمام کریں۔ مخیر حضرات خوب صدقات اور عطیات اللہ کی رضا کیلئے مستحقین میں تقسیم کریں۔ ایک سوال کے جواب میں رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے کسی

بھی فرد یا گروہ کو ملک میں انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سے گذشتہ روز پاس ہونے والا تحفظ بنیاد اسلام بل ایک درست سمت قدم ہے، حکومت حزب اختلاف کی ذمہ داری ہے کہ قومی اسمبلی سے ایسا قانون فوری منظور کروایا جائے جس میں مقدسات اسلام کی توہین کرنے والوں کیلئے کم از کم 20 سال سزا مقرر ہو اور مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت چلائے جائیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنماؤں نے کہا کہ رویت ہلال کے معاملہ میں وزیر اعظم کو دلچسپی لینی چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر ہی لوگ عید اور رمضان کے روزے رکھتے ہیں، فواد چودھری اپنی معلومات وزارت مذہبی امور سے شیئر کر لیا کریں تا کہ عوام الناس شکوک و شبہات میں مبتلا نہ ہواور اس معاملہ کا مستقل حل نکل سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…